0

آخری ون ڈے: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

آخری ون ڈے: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری
تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔

ٹاس کے موقع پرگفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آخری ون ڈے: افغان کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل بڑا جھٹکا

واضح رہے سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جارہا ہے، یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔