انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند ترین سطح…
رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 300 روپے کا ہو گیا ہے جو ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 310 روپے تک پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ نگران حکومت کے 14 روز میں ڈالر تقریباً 13 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اورکاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا جو کہ انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین اختتامی قیمت تھی۔