0

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیسن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔