0

ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد شرح 27.57 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں سرخ مرچ پاؤڈر 7.58 فیصد ، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29فیصد اور پیٹرول 6.40 فیصد مہنگا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.60فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی۔