0

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 191872 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1905 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔