0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز پر تیزی کارجحان، 1100 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں گیارہ سوپوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 48900 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

مارگن اینڈ اسٹینلے کے اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ جس کے بعد ایم ایس سی آئی کے اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کمپنیز کی تعداد 41 ہوگئی ایم ایس سی آئی میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے کا ہوگیا ہے۔