سونے کی عالمی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 16 ڈالر کم ہو کر 1959 ڈالر فی اونس ہے۔