0

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ
وفاقی حکومت نے رات گئے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔ بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا، وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے کرنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دو روز قبل مئی کے مہینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 1.90 روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔