0

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
مسلسل تین دن اضافے ہونے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہوگئی ہے۔