کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کے لیے آئے آف اسپنر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تو سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔
16 سالہ آف اسپنر عبدالہادی محمد رضوان کو آؤٹ نہ کر سکے لیکن انہیں مسلسل پریکٹس کراتے رہے اور اس کے بعد جب کیمپ ختم ہوا تو محمد رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے تحفے میں دے دیے۔
Mohammad Rizwan gifts his shoes to local spinner, Abdul Hadi
Rizwan had issued a challenge to the net bowler, proposing that if the bowler successfully dismisses him, he can request any item as a reward
The young spinner couldn’t get Rizwan out, but Rizwan gave him his shoes… pic.twitter.com/JDESslLMzr
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) July 7, 2023
محمد رضوان نے کہا کہ عبدالہادی کو چیلنج کیا تھا کہ آؤٹ کرنے پر سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔
کراچی کا رہائشی عبد الہادی کا خود کا جوتا پھٹا ہوا تھا جس کے بعد وہ محمد رضوان کا جوتا لے کر بہت خوش دکھائی دیا۔