بلاوائیو میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا جو اسے 44ویں اوور میں حاصل کرنا تھا۔
نیدلینڈز نے ہدف 43ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ باس ڈی لیڈا نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 40، ثاقب ذوالفقار 33، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 25 اور میکس او ڈوڈ نے 20 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ برینڈن میک مولین، مارک ویٹ اور گرس گریوز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Hello, #CWC23 ??? pic.twitter.com/jGYdAmruv0
— ICC (@ICC) July 6, 2023
اس سے قبل مقررہ 50 اوورز میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بناسکی تھی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولین نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان رچی برینگٹن نے 64 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈا نے 5 وکٹیں لیں۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ میں پہلے کوالیفائی کرنے والی ٹیم سری لنکا تھی جبکہ نیدرلینڈز دوسری ٹیم بن گئی۔