0

ترکیہ اور مصر کے درمیان 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال

ترکیہ اور مصر کے درمیان 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
ترکیہ اور مصر کے درمیان 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال یوگئے، دو علاقائی طاقتوں نے کئی ماہ کے اعلیٰ سطح مذاکرات کے بعد اہم پیشرفت کا اعلان کیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفیر تعینات کر دیئے گئے، ترکیہ نے صالح متلو سین ، مصر نے امر الہامی کو اپنا سفیر مقرر کیا۔

واضح رہے کہ مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات 2013 میں منقطع ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کردیا تھا اور تب سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور مذاکرات جاری تھے اور گزشتہ ماہ مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری ترکیہ کے دورے پر گئے تھے اور اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں سفارتی تعلقات میں کی بحالی کے لیے ٹائم فریم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اور دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات کے لیے حکمت عملی بنائی گئی تھی۔