0

ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے: وزیرخزانہ اسحاق ڈار

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے۔ یکم جولائی سے نیشنل سیونگز کی4 نئی پروڈکٹس لانچ کررہے ہیں،بجٹ میں کہا تھا 30 جون تک نئی پروڈکٹس لانچ کریں گے۔

قومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہو۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ  فیڈرل شرعی عدالت نے ججمنٹ دی کہ 5 سال کے اندر اندر معاشی نظام کو اسلامی بنایا جائے۔حکومت نے فیڈرل شرعی کورٹ کی ججمٹ کیخلاف کی اپیلوں کو واپس لیا۔ ہم نے اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں بہترین سکالرز شامل ہیں۔