0

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے متعلق  منظور وسان کی پیشگوئی

منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان ملکی سیاست اور پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں سے متعلق نئی پیسگوئی کردی۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آ رہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں