0

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت میں دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر شفیع سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں