0

پاک فوج کے تعاون سے وسطی کرم میں 16 سال بعد کوئلے کی کان میں کام کا آغاز

وسطی کرم میں 16 سال بعد کوئلے کی کان میں کام کا آغاز
پاک فوج کے تعاون وسطی کرم میں سولہ سال بعد کوئلے کی کان میں کام آغاز ہو گیا، ساڑھ چھ سوسے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں۔

وسطی کرم میں موجود ایک سو سترکانوں میں سے باسٹھ کوئلے کی کانوں کا افتتاح کردیا گیا۔ کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے پانچ ہزارسے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

ڈھائی ہزار سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہورہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کُرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں