0

نوابشاہ: دو مسافر کوچیں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق

 دو مسافر کوچیں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق
سندھ کی تحصیل نوابشاہ میں دو مسافر کوچیں بری طرح ٹکرا گئیں، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں علی الصبح بلوچ پور اسٹاپ کے قریب مخالف سمتوں سے آنے والی دو مسافر کوچیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے چھ افراد جاں بحق جب کہ ساٹھ سےزائد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دوڑ تھانے کی حدود میں پیش آیا، اور حادثہ مسافر کوچز کی تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا ہے، ایک کوچ صادق آباد، پنجاب سے کراچی، دوسری کراچی سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں