ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے لگی، ایک مرتبہ پھر قدر میں سینکڑوں روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا دام 1250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 919 ڈالر فی اونس ہے۔
پیر 19 جون سے شروع ہونے والے تجارتی ہفتے کے پہلے دن 1ہزار، دوسرے دن 200، تیسرے دن 1ہزار 800 اور چوتھے دن 200 کی کمی ہوئی تھی۔
یوں رواں تجارتی ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4700 روپے فی تولہ کمی ہوچکی ہے۔