رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی بحالی بارے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔
H.E. Mr. Donald Blome, Ambassador of the United States of America to Pakistan called on Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar, today and discussed matters of mutual interest between the two countries.
???? pic.twitter.com/gkpY9Myk5R— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) June 21, 2023
واضح رہے امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام رول اوور نہ ہوا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام رول اوور نہ ہوا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے، بلوم برگ نے خبردار کردیا
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بجٹ پرآئی ایم ایف اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھائے ہیں، 30 جون کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف پروگرام کی قسط نہ ملنے کا خدشہ بڑھا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی’’ نیوگلوبل فنانشل پیکٹ‘‘ کے حوالے سے 22 اور 23 جون کو پیرس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہبازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر فرانس روانہ
وزیراعظم شہبازشریف اس سے قبل ساڑھے چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر پر فون سے بات چیت کے علاوہ انہیں تین خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔