خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے قلیل مدتی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں بی آر ٹی کی سبسڈی کے لیے ایک ارب روپے رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں تین سو چھتیس ارب روپے کا سرپلس بجٹ منظور کرلیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تیس فیصد اور 80 برس سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں بیس فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
بلوچستان کا بجٹ بھی پیش کردیا گیا ہے، گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
گریڈ 17 اور اوپر کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔