0

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو 209 رنز سے شکست

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے آخری دن آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہرادیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے آخری دن آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے ہرادیا۔

چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری دن انڈیا کو 280 رنز اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار تھی۔ بھارت کو لگاتار دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست ہوئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لائن نے 4 اور اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سنیچر کو اوول میں میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تو بھارت کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف ملا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما تینتالس رنز بناسکے۔ کوہلی 49،رہانے 46 اور روہت شرما43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل تیسرے دن کے اختتام پر انڈیا نے 3 وکٹوں پر 164 رنز بنالیے تھے۔ ویرات کوہلی 44 اور رہانے 20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کو جیت کے لیے 280 رنز جب کہ آسٹریلیا کو سات وکٹیں درکار ہیں۔

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسے جلد ہی کیمرون گرین کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، وہ 18 رنز بنا کر جڈیجہ کی گیند پر انہیں ہی کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد مچل سٹارک کریز پر آئے اور ایلکس کیری کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 93 رنز کی شراکت داری بنی۔ سٹارک 57 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

آسٹریلیا کی پہلی اننگز ٹریوس ہیڈ اور سٹیون سمتھ کے نام رہی جنہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ 469 رنز بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ دونوں بالترتیب 163 اور 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس کیری نے بھی 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ انڈیا کی جانب سے محمد سراج نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

انڈیا کی پہلی اننگز

آسٹریلیا کے 469 رنز کے جواب میں انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا کے ٹاپ بیٹرز آسٹریلین پیسرز کے آگے بے بس نظر آئے۔ صرف اجنکیا راہانے 89، شَردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جڈیجہ نے 48 رنز بنا کر مزاحمت دکھائی اور ٹیم کے سکور کو یہاں تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین اور کیمرون گرین اور سکاٹ بولینڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔