0

ٹک ٹاک بنانے کا شوق دونوجوانوں کی جان لے گیا

دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے دو نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹنڈوآدم برانچ نہر میں بدھ کی شام پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق دو گھنٹے کی کوشش کے باوجود ڈوبنے والے نوجوانوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔ تاہم اندھیرا ہوجانے کے باعث تلاش مؤخر کردی گئی، آج دوبارہ تلاش شروع کی جائے گی۔

ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں