0

حسین الہیٰ کا پی ٹی آئی چھوڑٖ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان

رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ
رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑٖ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

 حسین الہیٰ نے لندن میں پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

حسین الہیٰ کے والد چوہدری وجاہت حسین بھی گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکے ہیں۔

وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الہیٰ کی واپسی کا بھی بتایا تھا۔

حسین الہیٰ نے واپس ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں