0

کراچی میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑا، نوجوان کی جان لے گیا

کراچی(اے بی این نیوز)شہر قائد میں یکم اگست کو کرکٹ کھیلتے ہوئے معمولی بات پر جھگڑا کرنے والے دو بھائیوں کی فائرنگ نے بیس سالہ نوجوان عبدالرزاق کی جان لے لی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ عبدالرزاق کا عثمان اور عدنان نامی بھائیوں سے کرکٹ پر معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد ملزمان نے عبدالرزاق پر فائرنگ کر دی۔

عبدالرزاق شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور قتل کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
مزید پڑھیں: باغ میں سیلابی صورتحال، تعلیمی ادارے بند ، نوٹیفکیشن جاری

The post کراچی میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑا، نوجوان کی جان لے گیا appeared first on ABN News.