پولیس چوکی سٹی دینہ کی کاوشیں رنگ لے آئی انتھک محنت کے بعد بچے کا والد مل گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پولیس چوکی سٹی دینہ کی کاوشیں رنگ لے آئی انتھک محنت کے بعد بچے کا والد مل گیا بچہ والد کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آکاش ولد محمد افضل سکنہ شیخوپور گھر سے نکلا اور دینہ آکر اپنے گھر کا راستہ بھول گیا۔ جس پر انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ احسان عباس شاہ اور محرر سہیل احمد نے بچے کے ورثاء کی تلاش کر کے بچہ والد محمد افضل کے حوالے کر دیا بچےکے والد محمد افضل نے پولیس چوکی سٹی دینہ کے انچارچ احسان عباس شاہ اور محرر سہیل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دی۔