چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ وسیم انور کی حلف برداری کی پر وقار تقریب

دینہ (سہیل انجم قریشی سے)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ وسیم انور کی حلف برداری کی پر وقار تقریب ، جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یونائٹڈ ویٹرن گروپ کے نو منتخب ممبران کے علاوہ سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور دینہ کی کاروباری برادی کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،تقریب میں جہلم چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر عمر مشتاق بر گٹ نے دینہ کی مخصوص نشست پر یو نائٹڈ ویٹرن گروپ کے نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ محمد وسیم انور سے حلف لیا ، اس موقع پر حافظ محمد وسیم انور کے بز نس آفس دینہ کو جہلم چیمبر آف کامرس کے سب آفس کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ میں تمام ساتھیوں اور ایگزیکٹیو ممبر حافظ وسیم انور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح جہلم چیمبر آف کامرس جہلم میں کام کر رہی ہے دینہ سے منتخب ہو نے والے حافظ وسیم انور جہلم کی معاونت بلکہ دینہ کے لوگوں کے رابطے میں رہیں گے اور ان کی بھی رہنمائی کریں گے ،نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر حافظ محمد وسیم انور نے کہا کہ اس پر وقار تقریب کی دینہ کی کارو باری برادری کے لئے ایک سنگ میل اور تاریک ساز قرار دیا مقررین غیر ممبران شرکاء تقریب کو جہلم چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ لینے مختلف کاروباری و سرکاری اداروں میں ممبران کے لئے مالی فوائد کے حصول طلبا و طلبات کے لئے ای کامرس کو رسز کے اجراء اور ممبر شپ کے تحت انوسڑز کے شاندار مستقبل کے حوالے سے خطاب کیا ، تقریب سے نو منتخب صدر عمر مشتاق بر گٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ انشا ء اللہ اب مل جل کر کام کریں گے اور دینہ جہلم کی ترقی کے لئے اہم کر دار ادا کریں گے دینہ کے لوگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شامل ہوں اور یہ انڈسٹری عوام کے لئے بہت کچھ لے کر آ رہی ہے کھانے پینے ، ٹریولنگ ، ہوٹلزجیسی سہولیات سے فائدہ اٹھائے اور دیگر کاموں میں بھی جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اہم کردار ادا کر رہی ہے چنانچہ دوران تقریب قائم کئے گئے ممبر شب ڈیسک سے استفادہ حاصل کرتے ہو ئے 40 سے زائد افراد نے جہلم چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کی، تقریب میں سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید ، سابق چیئر مین محبوب خان ، اینکر پرسن ڈی ایم ڈیجیٹل یوکے گروپ ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔