0

پاکستان کیساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں ہوگی: بھارت نے صاف انکار کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔

نجم سیٹھی کے بعد بھارتی میڈیا کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا ہے۔ پاکستان کے ساتھ کی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں۔