جہلم میں‌آج مزید 10افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ مزید 10افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %2.55 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 21 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 123,978 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2687 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہو ئی۔اب تک کل 2588 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 76 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 62,818 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1206 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.93 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 634,527 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ڈینگی کے 4 مثبت مریض داخل ہیں جن کا تعلق ضلع راوالپنڈی, اور اسلام آباد سے ہے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17آؤ ٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔