0

قومی اسمبلی کی22،صوبائی اسمبلیوں کی55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل گئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) 77مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں تقسیم کرنے کاا لیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی24 اور اقلیتوں کی3 مخصوص نشستیں شامل ہوں گی۔
ن لیگ23، پیپلزپارٹی2،ق لیگ،استحکام پاکستان پارٹی کو ایک، ایک نشست ملے گی۔
قومی اسمبلی کی22۔صوبائی اسمبلیوں کی55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل گئیں۔ حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی کی19 خواتین، تین اقلیتی نشستیں مل گئیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی21،اقلیت کی 4نشستیں شامل۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی24، اقلیتوں کے تین نشستیں شامل۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی2 جبکہ ایک اقلیتی نشست شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کا فیصلہ،اسی فارمولےپرصوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طےہوں گی، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

The post قومی اسمبلی کی22،صوبائی اسمبلیوں کی55 نشستیں حکومتی اتحاد کو مل گئیں appeared first on ABN News.