0

سیاسی ومذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی (اے بی این نیوز)معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،وہ کچھ عرصہ سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔آغا مرتضیٰ پویا معروف انگریزی اخبار کے بانی مالک تھے،وہ وفاقی وزیر اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ بھی رہے۔

آغا مرتضیٰ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر کے طور پر سیاست میں فعال رہے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ امام بارگاہ صادق جی نائن اسلام آبادمیں ادا کی جائے گی۔
پنجاب بھر میں محرم الحرام سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذکردی گئی

The post سیاسی ومذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے appeared first on ABN News.