ٹوبھہ کی رہائشی ہاجرا انور بریار ایڈووکیٹ نے اپنی ٹریننگ مکمل کر کے پریکٹس شروع کر دی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ کی رہائشی ہاجرا انور بریار ایڈووکیٹ نے اپنی ٹریننگ مکمل کر کے باقاعدہ طور پر ایوان عدل پنڈ دادنخان میں پریکٹس شروع کر دی ہے وہ معروف قانون دان صاحبزادہ شوکت اعوان کے چیمبر میں بیٹھتی ہیں اور ان کی شاگرد ہیں تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقہ تھل میں معروف اور سنئیر وکلاء کی بہت بڑی تعداد ہے جس میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلاء بھی شامل ہیں لیکن وہ تمام وکلاء راولپنڈی،اسلام آباد اور لاہور میں مقیم ہیں جبکہ اس پورے علاقہ میں مقامی وکلاء کی شدید کمی پائی جاتی تھی اس سے قبل ٹوبھہ کی دو اہم شخصیات اقبال چغتائی ایڈووکیٹ مرحوم اور بشیر بھٹی ایڈووکیٹ مرحوم علاقہ کے لئے خدمات سرانجام دے رہے تھے لیکن دونوں کی وفات کے بعد عوام کو سخت پریشانی کا سامنا رہتا تھا اب الحمد اللہ ہاجرا انور بریار ایڈووکیٹ نے پنڈ دادنخان کچہری میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور کام شروع کر دیا ہے۔