0

ایران ،اسرائیل جنگ،روس اور چین اسرائیل کے خلاف متحد ہو گئے، سفارتی حل ہر زور

ماسکو (اے بی این نیوز )روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں صدور نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن میں روسی صدارتی دفتر کے حکام نے بتایا ہے کہ روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

کریملن کے حکام نے کہا ہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور ایرانی جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جا سکتا ہے۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ ایران کے معاملے میں روسی ثالثی کے حق میں ہیں، اس حوالے سے چینی صدر نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے میں روسی ثالثی کے حق میں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں ہونے والے G7 سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔کریملن نے کہا کہ روسی صدر پوٹن دوسری جنگ عظیم کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں :حکومت کو جو بات پسند نہیں آتی اپوزیشن کی آواز بند کر دیتی ہے،مولانا فضل الرحمان

The post ایران ،اسرائیل جنگ،روس اور چین اسرائیل کے خلاف متحد ہو گئے، سفارتی حل ہر زور appeared first on ABN News.