ملتان (اے بی این نیوز )ملتان (اے بی این نیوز) پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف شاندار فتح۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ جیت لیا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ مسلسل 5ویں فتح ہے جب کہ ملتان سلطانز نے اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے۔
The post اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف شاندار فتح appeared first on ABN News.