اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے کیمپ کے دوران، محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیویز کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست اس جگہ جا کر لگا جہاں کھلاڑی اور ان کے معاونین اپنی کِٹ اور دیگر سامان کے ساتھ موجود تھے۔
View this post on Instagram
بدقسمتی سے، محمد رضوان کا شارٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بیگ پر جا کر لگا، جس کی وجہ سے ان کا موبائل فون ٹوٹ گیا۔ نسیم شاہ نے فوراً موبائل کی طرف دیکھا اور رضوان کے شارٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔نسیم شاہ نے اشارہ کر کے رضوان کو بتایا کہ ان کے شارٹ سے موبائل فون ٹوٹ گیا ہے، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
The post کرکٹر محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ دیا ، ویڈیو وائرل ہو گئی appeared first on ABN News.