واشنگٹن ( اے بی این نیوز)امریکہ نے پاکستانی شہری کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دے کر ڈی پورٹ کردیا۔ٹرمپ حکومت نے پاکستانی شہری سید رضوی کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دے کر ڈی پورٹ کردیا۔
یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنسی کے مطابق سید رضوی نامی پاکستانی شہری کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں پولیس ناکے سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں 25 فروری کو امریکا سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سید رضوی 20 بیس ستمبر 2017ء کو غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا، جنوری میں امریکی عدالت نے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا،افغانستان کے 3 اہلکار ہلاک،پاکستان کے 8 ایف سی اہلکار زخمی
The post امریکہ نے پاکستانی شہری کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیکرملک بدر کردیا appeared first on ABN News.