اسلام آباد( اے بی این نیوز ) ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط، ‘اگر ہم نے جوہری معاہدہ نہیں کیا تو ہم اس سے مختلف طریقے سے نمٹیں گے۔ بیک وقت کئی مسائل میں گھرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جوہری معاملے پر بات چیت کے لیے راضی ہو جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ‘فاکس’ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایرانی قیادت خط وصول کرنا چاہتی ہے۔انھوں نے اپنی تقریر کے بیچ میں ایران کے ساتھ ‘ڈیل’ کا ذکر نہیں کیا لیکن کہا کہ اگر ایران بات چیت پر راضی نہیں ہوتا تو دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ آپ دوسرے جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دے سکتے۔
امریکی صدر کے مطابق مجھے امید ہے کہ آپ بات کریں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہت اچھا ہوگا۔
مزید پڑھیں :رمضان المبارک میں چینی،انڈے،آٹا،کپڑے،گڑ،سگریٹ ،چاول مہنگے
The post ایران کیساتھ جوہری معاہدہ،ٹرمپ کا خامنہ ای کو خط،ساتھ ہی دھمکی بھی د ے ڈالی appeared first on ABN News.