پشاور(اے بی این نیوز)گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق مسجد سےگھر کیلئے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا تفتیشی ٹیمیں اس معاملے کی کھوج لگا رہی ہیں۔
خود کش حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج
دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق پر ہونے والے خود کش حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب مولانا حامد الحق نکل آئے تو خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا pic.twitter.com/gL3u80wdmV— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) February 28, 2025
اس حوالے سے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات 3 زاویوں سے جاری ہیں، سی ٹی ڈی سمیت مختلف ادارے تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
The post دارالعلوم حقانیہ میں خود کش دھماکہ،حملہ آور کی مولانا حامد سے ملاقات ،ویڈیو سامنے آگئی appeared first on ABN News.