گوادر ( نیوز ڈیسک )بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کی میزبانی کریگا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا مقصد شہر کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رسائی کو پاکستان کے کونے کونے تک پھیلانے اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے دکھانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام6 فرنچائزز کے لیے ٹریڈ ونڈو کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے رجسٹریشن ونڈو کھول دی تھی۔
کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں کیا جائیگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: خالد سومرو قتل کیس،تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا
The post گوادر پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا appeared first on ABN News.