0

ہراسانی کیس،عدالت کا بابر اعظم کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم پر ہراسانی مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر کرکٹر کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالتی حکم پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون اپنی وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
عدالت نے بابراعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔دوران سماعت عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے استفسار کیاکہ یہ 2021 کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں اس پر بابر کے وکیل کے ایسوسی ایٹ نے بتایاکہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں لہٰذا کیس ملتوی کیا جائے۔

دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر اس سے زیادتی کرتا رہا ہےاور بابراعظم نے خاتون کے 12 لاکھ بھی دینے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بابراعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعتہ المبارک ،13دسمبر 2024 سونے کی قیمت

The post ہراسانی کیس،عدالت کا بابر اعظم کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار appeared first on ABN News.