ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بلاوائیو میں پاکستانی وقت کے مطابق کل (اتوار) شام 4 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے ٹی 20 کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے، سلمان علی آغا کپتانی کریں گے۔صائم ایوب، ابرار احمد اور عامر جمال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آرام کریں گے۔
پاکستانی ٹیم سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان (وکٹ کیپر)، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، صفیان مقیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ 28 نومبر کو پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔
ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، سینکڑوں نئے کیس رجسٹر
The post پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز میچ ، کون ٹیم میں ان اور کون آوٹ؟اعلان کر دیا گیا appeared first on ABN News.