0

انتخابی مہم عروج پر،ڈونلڈٹرمپ کا پلڑا بھاری، کملا ہیرس کے بھی دعوے

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )
ڈونلڈ ٹرمپ کا نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں کامیابی کا دعویٰ
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ، خصوصاً صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کی معاشی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو وہ مجرموں کا ملک میں داخلہ بند کر دیں گے، مہنگائی کا خاتمہ کریں گے اور امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

کملا ہیرس اور ٹرمپ کی انتخابی مہم عروج پر

صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ کملا ہیرس نے اٹلانٹا، جارجیا اور نارتھ کیرولینا کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کے لیے ہر ممکن لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے دورِ اقتدار میں ہر خاندان پر سیلز ٹیکس کا بوجھ ڈالا جبکہ ان کی اپنی حکومت کے دوران معیشت میں بہتری آئی تھی۔

سروے کے نتائج: ٹرمپ کو سوئنگ ریاستوں میں برتری

امریکی میڈیا رپورٹس اور اٹلس انٹیل کے حالیہ سروے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے صدارتی انتخابات کے اہم سوئنگ ریاستوں میں کملا ہیرس پر واضح برتری حاصل ہے۔ یہ ریاستیں نارتھ کیرولینا، جارجیا، ایریزونا، نیواڈا، وسکونسن، مشی گن اور پنسلوانیا شامل ہیں۔

اٹلس انٹیل کے سروے کے اعداد و شمار

ایریزونا، ٹرمپ کو 52.3 فیصد جبکہ ہیرس کو 45.8 فیصد حمایت حاصل ہے۔
نیواڈا، ٹرمپ 51.2 فیصد کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ہیرس کو 46 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
نارتھ کیرولینا، ٹرمپ کو 50.5 فیصد اور ہیرس کو 47.1 فیصد ووٹ ملے۔
جارجیا، ٹرمپ کو 50.1 فیصد جبکہ ہیرس کو 47.6 فیصد حمایت حاصل ہے۔
مشی گن،ٹرمپ 49.7 فیصد کے ساتھ برتری میں ہیں جبکہ ہیرس کو 48.2 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
پنسلوانیا، ٹرمپ 49.6 فیصد حمایت کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ہیرس کو 47.8 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔
وسکونس، قریبی مقابلہ جاری ہے جہاں ٹرمپ کو 49.7 فیصد اور ہیرس کو 48.6 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

سروے کا مجموعی نتیجہ اور تجزیہ

سروے کے مطابق، مجموعی طور پر ٹرمپ کو ممکنہ ووٹروں میں 49 فیصد حمایت حاصل ہے جبکہ ہیرس کو 47.2 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ اٹلس انٹیل کا کہنا ہے کہ یہ سروے درستگی کا حامل ہے کیونکہ اس نے 2020 کے انتخابات میں بھی صحیح پیش گوئی کی تھی۔

مزید پڑھیں :سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک میں کشتی الٹ گئی، ملاح کو پولیس نے گرفتار کرلیا

The post انتخابی مہم عروج پر،ڈونلڈٹرمپ کا پلڑا بھاری، کملا ہیرس کے بھی دعوے appeared first on ABN News.