دبئی(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی پلیئر رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے بہتری کے ساتھ 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ بابر اعظم بھی 19 ویں نمبر سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی پانچ اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز بنائے اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔
ٹیسٹ بلے بازوں میں انگلینڈ کے جورٹ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے نوجوان کھلاڑی یشوی جیسوال ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ویرات کوہلی چھ درجے نیچے 14ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنالی، وہ آٹھ درجے آگے بڑھ کر 10 ویں نمبر پر آگئے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر نے 56 شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافہ کردیا
The post نئی ٹیسٹ رینکنگ، سعود شکیل کی لمبی چھلانگ ،ٹاپ 10 میں شامل appeared first on ABN News.