0

فخر زمان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

فخر زمان
قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں سمیت 363 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے فخر زمان نے ٹوئت پر لکھا ہے کہ جس طرح سے چیپمین بھائی نے ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں کوٹا تھا، مجھے لگا تھا اسی کو ملے گا لیکن میں ان تمام ووٹرز اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ کیا۔