0

آخری ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
نیوزی لینڈ نے سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 299 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر ول ینگ نے 87 اور کپتان ٹام لیتھم نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس ینگ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا جس میں مارک چیپمین نے 43 رنز بنائے جبکہ رچن رویندرا نے 28، کول میک کونچی نے 26 اور ہینری نکولس نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شان مسعود، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، ویسم جونیئر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، وِل ینگ، ٹام بلنڈل، ہینری نکولس، مارک چیپمین، کول میکونچی، رچن رویندرا، ایڈم مِلن، ہینری شپلی، اِش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوئی تھی۔