0

بلاول بھٹو کی بھارت میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاک روس تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق

 بلاول بھٹو کی بھارت میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گووا پہنچ گئے، وزیر خارجہ اس اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں بھارتی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ رات 9 بجے دیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے بھارتی شہر گووا پہنچے، گوا میں ہونے والے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں مصروفیات سامنے آگئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی ہم منصب کی ملاقات ہوئی جس میں پاک روس تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے نئے مواقع کھولنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں بھارتی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ رات 9 بجے دیں گے۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب سبرامینیم جے شنکر کا آج عشائیے میں آمنا سامنا ہو گا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ممکنہ طور پر ہلکی پھلکی گفتگو کر سکتے ہیں، پاکستان، بھارت وزرائے خارجہ کے مابین تاحال کوئی دوطرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔ وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملیں گے۔