انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا جس میں قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان کو اپریل کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر نامزد کیا گیا۔
اس کے علاوہ سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔