ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 300 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 19 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 258 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2052 ڈالرز فی اونس برقرار ہے۔