0

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک
عالمی بینک کے مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوری مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسین کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی، کاروباری اور موسمیاتی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرتا ہے، پروگرام محصولات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ناجی بین ہسین کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام اخراجات کا ہدف بہتر بنانے، مسابقت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بنایا گیا ہے، پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹرکے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔