0

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط سونے کے نرخوں میں 200 روپےکی معمولی کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔