0

پی ایس ایل 9 کے میچز کہاں ہوں گے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 9 سے 18 فروری کے درمیان متوقع ہے۔
شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر آگئی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 9 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کے لئے اچھی خبر آگئی، پی ایس ایل 9 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھلیے جائیں گے۔ پی ایس ایل مینجمنٹ کو حکومتی اداروں کی جانب سے میچز پاکستان میں کروانے کا گرین سگنل جلد موصول ہونے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کے میچز پاکستان کے چار وینیوز پر کروائے جائیں گے جبکہ افتتاحی تقریب اور فائنل کہاں ہوگا اس حوالے سے فرنچائزز نے اپنی اپنی رائے دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز فائنل کراچی جبکہ لاہور قلندرز فائنل لاہور میں کروانے کی خواہاں ہے جبکہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد کروائے جانے کا امکان ہے۔

باقی وینیوز میں راولپنڈی اور ملتان شامل ہوں گے اور پی ایس ایل 9 کا آغاز 18 فروری سے ہونے کا امکان ہے۔

پشاور زلمی بھی پشاور میں میچز کروانے کا عندیہ دے چکی ہے تاہم ، پی سی بی نے تاحال پشاور کو وینیو لسٹ میں شامل نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل کو یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز پی سی بی نے فرنچائزز کو دی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلئیر ڈرافٹ رواں ماہ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔